اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اجلاس میں خوش آمدید کہا ۔
سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے روس کے دارالحکومت میں ہونے والے اس اجلاس میں اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اس موقع پرروس کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس تینوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لیے دوستانہ ماحول کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169